سیاسی بحران میں آرمی چیف کی ثالثی خوش آئندہے ،جنرل راحیل شریف نے مداخلت کرکے دلوں میں گھربنالیاہے ،الطاف حسین

جمعہ 29 اگست 2014 06:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ سیاسی بحران میں آرمی چیف کی ثالثی خوش آئندہے ،جنرل راحیل شریف نے مداخلت کرکے دلوں میں گھربنالیاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے کہاتھاکہ آئے گی آئے گی فوج آئے گی ،آرمی چیف سے درخواست کروں گاکہ غلط فہمیاں دورکرادیں ،آرمی چیف ثالثی کاکردارنیوٹرل جج کی طرح اداکریں گے ،بات چیت میں جائزمطالبات یقیناًزیربحث آئیں گے ،جولڑائی جھگڑانظرآرہاتھااللہ نے اس سے بچالیا،حکمران اختلافات ضرورکریں مگردشمنی نہ کریں ،ماڈل ٹاوٴن میں افسوسناک واقعہ ہوا۔

وزیراعظم سے کہوں گاکہ بہت دیرکردی مہربان آتے آتے ،ایم کیوایم مسئلے کے حل کیلئے عملاًکوششیں کرتی رہی ہے ،دھرنوں کے دوران حکومت اورطاہرالقادری کوسمجھایاتھاحکومت کومذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کیلئے کہاتھا۔