افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں اکیس طالبان ہلاک ، متعدد زخمی

جمعہ 29 اگست 2014 05:13

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں اکیس طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے اضلاع خان آباد اور چادرہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کئے جس میں اکیس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تاہم آپریشن میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔