ڈیوس کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اسلام آباد میں شروع،تھائی لینڈ کے خلاف فائنل ٹائی 12ستمبر سے شروع ہوگی،۔پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق یو ایس اوپن میں شرکت کی وجہ سے کیمپ میں شریک نہیں

جمعہ 29 اگست 2014 04:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹرینگ کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا، تھائی لینڈ کے خلاف فائنل ٹائی 12ستمبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق یو ایس اوپن میں شرکت کی وجہ سے کیمپ میں شریک نہیں ہیں جبکہ عقیل خان، محمد عابد،اور یاسر خان نے کیمپ میں ٹرینگ شروع کردی ہے، محمد خالد نان پلینگ کیپٹن ہوں گے، پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ایشیاء وشیانا گروپ ٹو کا فائنل 12ستمبر سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگا، فاتح ٹیم گروپ ون میں پہنچ جائے گی، پاکستان نے فلپائن کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔