بھا رتی وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے خواہش مند

جمعہ 29 اگست 2014 05:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے ساتھ ایٹمی توانائی کے شعبے میں ایک تاریخ ساز معاہدے کے خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مودی کی ان کے آئندہ دورہ جاپان کے دوران کوشش ہو گی کہ ٹوکیو کے ممکنہ تحفظات کو دور کرتے ہوئے ایک ایسا جوہری معاہدہ ممکن بنا دیا جائے، جس کے بعد جاپان بھارت میں ایٹمی شعبے میں سرمایہ کاری کر سکے۔ بھارت میں نیوکلیئر انرجی کی منڈی کا حجم 85 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ بھارتی وزیر اعظم پانچ روزہ سرکاری دورے پر آئندہ ہفتے کے روز جاپان جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :