ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد ،عدالت نے 2 ستمبر کو فرد جرم کیلئے ملزمان کو طلب کر لیا

جمعہ 29 اگست 2014 05:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)ایفی ڈرین کیس میں انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 2 ستمبر کو فرد جرم کیلئے ملزمان کو طلب کر لیا ۔جمعرات کو انسداد منشیات کی عدالت کے جج اختر بہادر کی عدالت میں ایفی ڈرین کیس سے متعلق سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں اے این ایف فورس کے وکیل مشاہد عباسی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف پانچ سو کلو گرام ایفی ڈرین کوٹہ حاصل کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں لہذا ان کی بریت کی درخواست خارج کی جائے ۔

عدالت میں حنیف عباسی کے وکیل سردار اسحاق نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے یہ کوٹہ قانونی طریقہ سے حاصل کیا، عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد 8 کیس میں ملوث افراد کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے ملزمان کو آئندہ ہفتے طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :