شام میں ایک اور امریکی جہادی کی ہلاکت کی چھان بین شرو ع

جمعہ 29 اگست 2014 05:15

وا شنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)امریکی حکام اس امر کی چھان بین کر رہے ہیں کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ نامی جہادی تنظیم کی طرف سے لڑتے ہوئے ایک اور امریکی شہری مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان رپورٹوں کی تصدیق کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کی طرف سے جہاد میں حصہ لیتے ہوئے ایک 33 سالہ امریکی شہری ڈگلس میک کین ابھی حال ہی میں مارا گیا۔ منگل کے روز امریکی حکام نے ڈگلس میک کین کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دولت اسلامیہ نامی جہادی تنظیم کا رکن تھا، جو مشرق وسطیٰ میں اسلامی خلافت کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :