یوکرائن میں ایک مہینے میں 1200ہلاکتیں ہو ئیں ، اقوام متحدہ ، اوسطا ہر روز کم از کم 36 افراد مارے گئے‘ رپورٹ

جمعہ 29 اگست 2014 05:15

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)بحران کے شکار مشرقی یورپی ملک یوکرائن کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران یوکرائن میں ہلاکتوں کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا اور اوسطا ہر روز کم از کم 36 افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے انسانی حقوق کے مبصرین کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق پندرہ جولائی سے لے کر پندرہ اگست تک کے عرصے میں وہاں کم از کم 1200 افراد مارے گئے۔

ان میں وہ 298 افراد شامل نہیں ہیں جو 17 جولائی کو مشرقی یوکرائن میں مار گرائے جانے والے ملائیشیا ایئر لائنز کے مسافر طیارے میں سوار تھے۔ مشرقی یوکرائن میں علیحدگی پسندی کی مسلح تحریک کے دوران اپریل سے اب تک مجموعی طور پر دو ہزار دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :