یو ایس اوپن ٹینس،ماریہ شراپوا بھی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، ماریہ شروپوا نے حریف کھلاڑی ایلگزینڈرا ڈلگیرو کو چار چھ ،چھ تین اور چھ دو سے ہراکر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

جمعہ 29 اگست 2014 04:47

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)یو ایس اوپن ٹینس میں سیڈڈ پلیئرز کی پیش قدمی جاری ہے ،ومینز مقابلوں میں روسر کی ماریہ شراپوا بھی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ،امریکا میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلیم میں نمبر تھری سیڈڈ سوئٹزلینڈ کے اسٹینلا س واورینکا برازیل کے بیلو شی کو چھ تین ،چھ چار ،تین چھ اور سات چھ سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس کے جریمی چارڈی سلوونیا کے بلاز کیوشچ سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے،کیوشیچ کی جیت کا سکور چھ دو ،سات چھ اور چھ تین رہا ،ویمنز ایونٹ میں روس کی ماریہ شروپوا نے حریف کھلاڑی ایلگزینڈرا ڈلگیرو کو چار چھ ،چھ تین اور چھ دو سے ہراکر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ، رومانیہ کی نمبر 2 سیڈ سیمیونا ہیلپ بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں ،چین کی لی پینگ نے نمبر فور سیڈ اگنشکا ریڈوانسکا کو چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا۔

متعلقہ عنوان :