کراچی‘ فائرنگ کے واقعات میں ڈاکٹر اور 4 اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ، فا ئر نگ میں نجی ٹی وی کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر بھی جا ں بحق

جمعہ 29 اگست 2014 05:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چند گھنٹوں کے دوران ڈاکٹر، پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون میں فائرنگ سے جاگ ٹی وی کے پروگرام رنگے ہاتھوں کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نادر شاہ جاں بحق ہوئے۔ لیاری کے علاقے نیا آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالرحیم جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نیو کراچی کے علاقے مسلم ٹاون میں فائرنگ کر کے سادہ لباس میں ملبوس دو پولیس اہلکاروں خرم کمال اورجنید افضل کو قتل کردیاگیا، دونوں سپیشل انوسٹی گیشن زون ویسٹ میں تعینات تھے۔ کورنگی نمبرساڑھے 5میں موٹر سائیکل سوار 3ملزمان نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹر نسیم اون جعفری جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب کورنگی بلال کالونی، بلدیہ ٹاون کیرشید آباد اورلیاری غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے 3افرادجاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :