نئے قوانین سے بولرز بے بس، تین دن میں پانچ ون ڈے میچز میں چھ بار300 سے زائدرنز بنے

جمعہ 29 اگست 2014 04:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)ون ڈے کرکٹ کو بیٹسمینوں کی کرکٹ کہا جاتا ہے۔ون ڈے کے نئے قوانین نے بولروں کو بے بس کردیا ہے۔گذشتہ تین دن میں دنیا بھر میں ہونیوالے ون ڈے میچوں میں پانچ ٹیموں نے تین سو سے زائد رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف350رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف 338رنز اسکور کئے۔سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں310رنز داغ دیئے آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف ہرارے میں327رنز بنائے۔اس کے جواب میں پروٹیز نے یہ ہدف پورا کرکے میچ جیت لیا۔کارڈف میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چھ وکٹ پر304رنز بنائے۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں277رنز بناکر میچ چار وکٹ سے جیتا تھا۔