عمران خان کے کنٹینر کے قریب سے مشکوک پیکٹ برآمد،کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی، علاقہ کلیئر قرار

جمعہ 29 اگست 2014 05:12

ا سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں میں ایک شخص مشکوک پیکٹ رکھ کر فرار ہوگیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے علاقہ کلیئر قرار دیدیا، ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ مشکوک پیکٹ بم نہیں تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں عمران خان کے کنٹینر سے 50 گز کے فاصلے پر ایک شخص مشکوک پیکٹ رضا کار کو دے کر فرار ہوگیا جس میں ریڈ لائٹ جل رہی تھی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے چیکنگ کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیدیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملنے والے پیکٹ میں بم نہیں لیڈیز پرس تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر کامران چیمہ نے کہا ہے کہ مشکوک بیگ میں بم نہیں، کھلونا تھا۔مشکوک پیکٹ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو وہاں سے ہٹادیا گیا جبکہ کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :