دولت اسلامیہ کے خلاف عالمی ردعمل کی ضرورت ہے‘فرانس

منگل 16 ستمبر 2014 09:08

(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء) فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجو عالمی خطرہ ہیں جس کے خلاف عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔عراق کی صورت حال پر منعقدہ عالمی کانفرنس کے موقع پر عراقی صدر فواد معصوم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ”فوری عملی اقدام اٹھانے کی ضرورت“ ہے۔

اس کانفرنس میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری ، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عرب لیگ سمیت 30 ممالک کے عہدیدار شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے عراقی صدر فواد معصوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ عرب ملکوں کے لیے ضروری نہیں کہ وہ فضائی کارروائیوں میں حصہ لیں بلکہ اْن کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ کانفرنس میں ہونے والے ”فیصلوں میں شرکت کریں۔

فواد معصوم نے دولت اسلامیہ کے خلاف اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ ہر ایک کے مفاد میں ہے“۔انھوں نے کہا کہ ”اگر یہ گروہ اپنے آپ کو عراق میں (مضبوط) کر لیتا ہے تو اس کے باعث عراق، خطے اور دنیا کے لیے بڑے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ دوسرے ممالک ہماری مدد کریں تاکہ بین الاقومی سطح پر اس گروہ کے خلاف کوششیں کی جائیں