چیمپئنز لیگ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری دو میچز ( آج ) کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں لاہور لائنز اور سدرن ایکسپریس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ ممبئی انڈینز اور نادرن ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلا جائے گا

منگل 16 ستمبر 2014 09:02

رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء) بھارت میں جاری چیمپئنز لیگ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ میں ( آج ) منگل کو آخری دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں لاہور لائنز اور سدرن ایکسپریس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ ممبئی انڈینز اور نادرن ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لیگ کا مین راؤنڈ 17 ستمبر سے شروع ہوگا اور پہلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ چنائی سپرکنگز سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :