ایران نے دولت اسلامیہ کیخلاف تعاون کی امریکی درخواست مسترد کردی

منگل 16 ستمبر 2014 09:09

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء)ایران نے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ کے خلاف تعاون کیلئے امریکی درخواست مسترد کردی ہے،یہ بات سپریم رہنماء آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کے روز کہی۔

(جاری ہے)

خامنہ ای نے اپنی آفیشلز ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ شروع سے امریکہ عراق میں اپنے سفیر کے ذریعے یہ کہتا آرہا ہے کہ آیا ہم داعش(آئی ایس کا عربی نام) کیخلاف تعاون کرسکتے ہیں،میں نے نہ کردی ہے کیونکہ ان کے ہاتھ گندے ہیں۔

خامنہ ای کا ایران میں تمام ریاستی معاملات پر فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔خامنہ ای جو ڈاکٹرز کے بقول مثانے میں غدود کے کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ ہورہے ہیں،کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ جان کیری نے ذاتی طور پر ایرانی ہم منصب محمد جاوید ظریف سے درخواست کی تھی اور انہوں نے اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :