حکومت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں طاہر القادری اور عمران کے خلاف پارلیمنٹ سے گرینڈ آپریشن کیلئے قرار داد منظور کرانے کا فیصلہ، وزارت داخلہ کو مسودہ تیار کرنے کا حکم

منگل 16 ستمبر 2014 09:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء)حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں طاہر القادری اور عمران کے خلاف پارلیمنٹ سے گرینڈ آپریشن کیلئے قرار داد منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد قرار داد کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔

ذمہ دار ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کی باضابطہ منظوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے لی جائیگی ۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو مسودہ تیار کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔