یوکرائن ،امریکی سربراہی میں جنگی مشقیں شروع

منگل 16 ستمبر 2014 09:09

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء ) سیاسی بحران کے شکار یورپی ملک یوکرائن میں امریکی سربراہی میں فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں ایک ایسے وقت ہو رہی ہیں جب صدر اوباما رواں ہفتے یوکرین کے صدر سے بات چیت کے لیے وائٹ ہاوس میں ان کی میزبانی کی تیاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزرات دفاع نے اس ماہ کے اوئل میں 12 روزہ مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں 200 امریکی فوجیوں سمیت 1300 اہلکار حصہ لیں گے۔ اس سال کے اوائل میں بحران شروع ہونے کے بعد پہلی بار امریکی فوجی یوکرین میں امن مشقوں میں حصہ لیں گے۔یوکرین کے فوجیوں اور باغیوں کے درمیان ملک کے مشرقی حصہ میں لڑائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :