فرانس کا عراق میں جہادیوں کیخلاف جاسوسی پروازوں میں شامل ہونے کا اعلان

منگل 16 ستمبر 2014 09:09

الدحفرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء)فرانس عراق میں گزشتہ ماہ کے اوائل میں جہادیوں کے خلاف شروع ہونے والی امریکی فوجی مہم کی حمایت میں جاسوس پروازوں کیلئے برطانیہ کے ساتھ شامل ہوگیا ہے،یہ بات وزیردفاع نے پیر کے روز کہی۔وزیردفاع جین یوس لی ڈرائن نے متحدہ عرب امارات میں الدحفرا بیس پر پائلٹس سمیت فرانسیسی فوجیوں کو بتایا کہ آج صبح سے پہلی جاسوسی پرواز عراقی اور اماراتی حکام کے ساتھ معاہدے کے تحت شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانس کا متحدہ عرب امارات میں اڈہ موجود ہے جہاں دونوں لڑاکا اور جاسوس طیارے تعینات ہیں اور وزیر دفاع جین یوس لی ڈرائن ایسے وقت دورے پر آئے ہیں جب فرانس دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے کے حوالے سے عالمی کانفرنس کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔جہادی گروپ نے عراق اور ہمسایہ ملک شام میں بڑے پیمانے پر علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور ہفتہ کے روز ہی تیسرے مغربی مغوی ، برطانوی امدادی ورکر ڈیوس ہینس کا سرقلم کیا گیا ہے،جس کے بعد فرانسیسی دارالحکومت میں اجلاس میں شریک حکومتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔برطانیہ پہلے ہی قبرص میں اپنے علاقائی بیس سے عراق میں امریکہ کی مدد کیلئے جاسوسی طیارے بھیجتا ہے لیکن ابتک آئی ایس اہداف پر حملے کرنے میں پیچھے رہا ہے۔