وزیراعلیٰ پنجاب کا تین بچیوں کا جہیز بہہ جانے کی خبر کا نوٹس

منگل 16 ستمبر 2014 09:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قاسم بیلا ‘ ملتان کے سیلاب زدہ علاقے میں تین بچیوں کا جہیز بہہ جانے کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تینوں بچیوں کی شادی کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :