افغانستان‘ اتحادی فوج کا آپریشن‘ 52 طالبان ہلاک ‘ متعدد زخمی

منگل 16 ستمبر 2014 09:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 52 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے لو گر،‘ قندھار‘ بدخشاں‘ پکتیا اور ہلمند میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 52 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :