ایشین گیمز کے لیے تربیتی کیمپ زور وشور سے جاری،، نوجوان کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ، امید ہے کہ ایشین گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گی،کرنل وسیم احمد جنجوعہ

منگل 16 ستمبر 2014 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء) پاکستان تائیکو انڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کے لیے تربیتی کیمپ زور وشور سے جاری ہے ، نوجوان کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ، امید ہے کہ ایشین گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین گیمز کے لیے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار تربیتی کیمپ میں شامل قومی کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں اورجنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔