ڈیرہ اسماعیل خان،ایس ایچ او کے گھر فائرنگ ،دو بھائی جاں بحق،گاؤں روڑہ میں کلاچی سیف الرحمان کے گھر نامعلوم افراد نے گھس کر فائرنگ کر دی ،ایک زخمی کی حالت تشویش ناک

منگل 16 ستمبر 2014 09:05

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے ایس ایچ او کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے دو بھائی جاں بحق اورتیسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

گاوٴں روڑہ میں ایس ایچ او کلاچی سیف الرحمان کے گھر میں نامعلوم افراد دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اورفائرنگ کر دی ، فائرنگ سے سیف الرحمان کے دو بھائی فخر زمان اور محمد اسماعیل جاں بحق جبکہ ایک بھائی زخمی ہوگیا جس کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔ ایس ایچ او سیف الرحمان نے گزشتہ روز گاوٴں لونی میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سلیم شاہ کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا تھا۔