بنگالی بیوہ خواتین و ورینداوان میں ہجوم کم کریں‘ ہیمامالنی کے ریمارکس نے خواتین کو مشتعل کردیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:33

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بیوہ خواتین کے مقدس شہرو ورینداوان میں ہجوم نہ کرنے بارے ریمارکس نے اشتعال پیدا کردیا۔ ہیمامالنی کے ریمارکس پر جوابی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس راہنماء دیگوبجیا نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ ہیمامالنی کے بیوہ خواتین بارے ریمارکس بالکل ناقابل قبول ہیں اور انہیں اپنے ریمارکس واپس لینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ورینداوان ہیمامالنی کے حلقہ میں واقع ہے جہاں ہزاروں بیوہ خواتین رہائش پذیر ہیں جبکہ ہیمالنی نے اس علاقے کے حالیہ دورے کے موقع پر کہا کہ ورینداوان کی بیوہ خواتین کے پاس بینک بیلنس‘ اچھی آمدن اور بہترین رہائش ہے اس کے باوجود بھیک مانگنا ان کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والی بیوہ خواتین کی اکثریت کا تعلق بنگال سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بنگالی بیوہ خواتین اس مقدس شہر میں ہجوم کم کریں۔