عمران خان ہم پر الزام لگاتے ہیں وہ بتائیں بنی گالہ کے700کنال کے گھر کیلئے پیسے کہاں سے آئے،سلیمان شہباز،برطانیہ میں اپنے فلیٹ کو انہوں نے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیوں نہیں کیا،نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان ہم پر الزام لگاتے ہیں وہ بتائیں بنی گالہ کے700کنال کے گھر کیلئے پیسے کہاں سے آئے،برطانیہ میں اپنے فلیٹ کو انہوں نے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیوں نہیں کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں سلیمان شہباز نے کہا کہ جھنگ میں ان کی کوئی فیکٹری نہیں ہے،عمران خان جھوٹ بولتے ہیں،ہمارے خاندان کا مشرف نے بہت احتساب کیا ہم نے بھگت لیا،مشرف اگر کوئی ثبوت نہیں لاسکا تو عمران خان کہاں سے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سادگی کی بات کرتے ہیں اور بنی گالہ میں 700کنال کے گھر میں رہتے ہیں،وہ بتائیں اس کیلئے پیسے کہاں سے آئے،عمران خان کے پاس3کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی ہے اور خود ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 10سال ہیلی کاپٹر پر سفر کیا اس کا پیسہ کون دیتا ہے،کنٹینر پر روزکا کروڑوں کا خرچہ کون دیتا ہے،عمران خان نے برطانیہ میں اپنا فلیٹ اپنے اثاثوں میں ظاہر کیوں نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :