صوبے میں پہلی مرتبہ مقامی سیاسی پارٹیوں کی حکو مت قائم ہوئی جو اپنے عوام کے سامنے خود کوجوابدہ سمجھتی ہے،گورنر بلوچستان

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:05

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ مقامی سیاسی پارٹیوں کی حکو مت قائم ہوئی جو اپنے عوام کے سامنے خود کوجوابدہ سمجھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کلی ابراہیم زئی کربلا پشین میں اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت میں شامل وزراء اور مشیران کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھرپور عملی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندے قابل اعتبار ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع پشین پشتونوں کا ایک تاریخی مرکز ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پشین میں قیام کیاجبکہ خان آف قلات میر خدائیداد خان کی یہاں تدفین سے اس کی تاریخی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے یہاں کے غیور فرزندوں نے انگریز سامراج کے خلاف جدوجہد آزادی میں بھرپور کردار ادا کیا اور تاریخ گواہ ہے کہ یہاں کے علماء کرام نے بھی اسلام کی سربلندی کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں یہاں کے علماء برطانوی سامراج کے خلاف اور اس وقت آزاد افغانستان کے ساتھ تھے گورنر نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں او رملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردارا دا کریں گورنر نے کہا کہ پشتون بلوچ ہزاروں سال سے ایک دوسرے کے بہترین ہمسائے رہے ہیں دونوں اقوام اپنی اپنی آبائی سرزمین پر آباد ہیں پشتون بلوچ کی دوستی تاریخ میں احمد شاہ بابا کے دور میں عروج پر پہنچی گورنر نے اس موقع پر سرمایہ کاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں پر صنعتیں اور کارخانے قائم کریں تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوسکیں

گورنر نے شرکاء کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پرائمری سطح پر ہر سال8لاکھ بچے سکولوں میں داخل کرائے جاتے ہیں اور سیکنڈری لیول پر ان کی تعداد کم ہوکر 1.5لاکھ جبکہ اعلیٰ سطح پر یہ تعداد چند ہزار تک محدود ہوجاتی ہے جو کہ قابل تشویش بات ہے انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم کے ذریعے بچوں میں بہتر سمجھ بوجھ اور علم کی گہرائی تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے اور مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں کے وقت اور توانائی کی بچت ہوگی گورنر نے ضلع پشین میں ریذیڈنشل سکول کے قیام کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جرگے سے صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین ، رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا، پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ اور عیسیٰ روشان نے بھی خطاب کیا قبل ازیں گورنر بلوچستان نے کلی ابراہیم زئی کربلا پشین میں آبنوشی منصوبہ کا افتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

20ہزار گیلن گنجائش کے اس منصوبے سے 10ہزار لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :