لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کا عمران خان پر تشدد کرنے کے لیے لوگوں کو اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے عمران خان پر تشدد کرنے کے لیے لوگوں کو اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں فہیم الحق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے لوگوں کو عمران خان پر تشدد کرنے پر اکسایا اور پولیس ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے مقدمہ کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ ملتان بینچ نے رانا ثناء اللہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :