بہت جلد دھرنے والوں کو گھر بھیج دیا جائے گا ، خواجہ آصف،عمران خان کے پی کے کے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں،دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل برداشت نقصان ہورہا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چین کے صدر نے پا کستا ن میں 34بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنی تھی جو کہ طاہر القادری اور عمران خان کی وجہ سے نا کا می سے دو چا ر ہو ئی ، مذاکرات میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، تحر یک انصا ف کے پی کے کے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ، دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل برداشت نقصان ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے ملکی معیشت کو ناقابل برداشت نقصانپہنچا یا ہے مذاکرات پر فل وقت کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے لیکن امید ہے کہ بہت جلد دھرنے والوں کو گھر بھیج دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پی کے کے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اب کس سے گلہ کریں ہمارے اپنے گھر والے ہی دشمن بنے ہوئے ہیں ۔