امریکا یا کوئی اور ملک عراق میں فوج نہ بھیجے، حیدر العبادی ، اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عالمی اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے،جان کیری

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:33

بغداد،واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء )نئے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق میں امریکی فوج کی تعیناتی کو خارج از امکان قرار دیا ہے جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عالمی اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے ۔امریکی خبر رساں ادارے کو گزشتہ روز دئیے گئے اپنے ی ک انٹرویو میں حیدر العبادی نے شام میں بین الاقوامی برادری کی کارروائی میں تاخیر کو تنقید کا نشانہ بنیا ا اور اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عالمی اتحاد میں ایران کو نہ شامل کرنے کے فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

عراقی وزیر اعظم نے شمالی و مغربی عراق میں جنگجووٴں کے خلاف امریکی فضائی حملوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد سے سنی شدت پسندوں کو پیچھے دھکیلنے میں مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا یا کسی اور ملک کو عراق میں فوج بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ د ریں اثناء شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکا کی قیادت میں عالمی اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بات گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس بارے میں مشاورت جاری ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی میں کون کیا کردار ادا کرے گا۔ اس بارے میں مزید تفصیلات آئندہ چندیوم میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بتائی جائیں گی۔ ادھر ا مریکی ریاست فلوریڈا میں اعلٰی فوجی حکام نے امریکی صدر باراک اوباما کو عراق اور شام کے بارے میں اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اوباما نے ایک مرتبہ پھر دہرآا کہ امریکی بری فوج عراق نہیں بھیجی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :