پاکستان کرکٹ بورڈ کا بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے تعلقات کی بحالی کا فیصلہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلادیش سے سیریز کھیلنے سے متعلق بات چیت کرے گا،اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اگلے ماہ بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش کا دورہ کریں گے جس کے دوران چیئرمین پی سی بی ان ممالک کو دورہ پاکستان کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ذکا اشرف کے دور میں بنگلا دیش سے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔