میں عمران خان سے پیارکرتاہوں ،تحریک انصاف نہیں ان کے ساتھ کھڑاہوں ،شیخ رشید،پاکستان میں جتنے بھی سیاستدان ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ہیں ،قربانی سے پہلے قربانی کی بات پراب بھی قائم ہوں،جاویدہاشمی تحریک انصاف کیلئے ان فٹ تھے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ میں عمران خان سے پیارکرتاہوں ،تحریک انصاف نہیں ان کے ساتھ کھڑاہوں ،پاکستان میں جتنے بھی سیاستدان ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ہیں ،قربانی سے پہلے قربانی کی بات پراب بھی قائم ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کاہمیشہ احترام کرتاہوں ،عمران خان اورطاہرالقادری کو ایک دوسرے کی ضرورت ہیں ،جاویدہاشمی تحریک انصاف کے لئے ان فٹ تھے ،جاویدہاشمی اورشاہ محمودقریشی ایک نیام میں دوتلواروں کے ترازوتھے ،جاویدہاشمی نے جوفیصلہ کیاسوچ سمجھ کرکیا،ان کی صحت یابی کیلئے دعاگوہوں ۔

انہوں نے کہاکہ 36روزسے دھرناجاری رہناکوئی مذاق نہیں لوگ اپنے خرچ پرروزانہ دیتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورعمران خان کے درمیان اعصاب کی جنگ ہے ،36سال میں بھی تحریک انصاف کووہ شہرت نہیں ملی جو36دن میں ملی ہے ،آرمی چیف نے وزیراعظم کی درخواست پرعمران خان اورطاہرالقادری سے ملاقات کی تھی د