فرانس،کولمبیا کی مشترکہ بحری کارروائی ،بین الاقوامی پانیوں میں بھاری مقدار میں کوکین برآمد

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:19

فورٹ ڈی فرانس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)فرانس اور کولمبیا کی بحری کارروائی کے نتیجے میں کولمبیا کے ساحل سے پرے بین الاقوامی پانیوں میں قریباً30ملین ڈالر (24ملین یورو) مالیت کی کوکین پکڑ لی گئی ، اس کی اطلاع فرانسیسی فوج نے گزشتہ روز دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس چھاپے کے نتیجے میں ،جو ہفتے کو علی الصبح مارا گیا ،ایک سپیڈ بوٹ میں سفر کرنیوالے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، اس سپیڈ بوٹ میں 595کلوگرام کوکین چھپائی گئی تھی ،یہ بات فرانسیسی چیف آف سٹاف نے کیربین کے ایک فرانسیسی جزیرہ مارٹینکیو میں بتائی۔

سمگلروں کو جزیرہ نما گواجیرا کے شمال میں گرفتار کیا گیا ۔تیزرفتاری سے چلنے والی کشتیاں خاص طورپر ایسے جہازوں سے لیس ہوتی ہیں جن کا پتہ چلانا مشکل ہے اور ان کو روکنا بھی مشکل ہے ، ان کشتیوں کو اکثر منشیات یا دوسری ناجائز اشیاء کو کولمبیا سے سمگل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔