سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں چائے اور کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کردی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں چائے اور کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کردی ۔پابندی سے قومی خزانے کو کروڑوں کا فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی کے اجلاس میں سپیکر کی ہدایت پر عمل درآمد کا آغاز کیا گیا ،جس پر کمیٹی ارکان نے اجلاس میں چائے فراہم نہ کرنے پر شکایتی انداز میں کہا کہ زراعت کا شعبہ واقعی کمزور ہوگیا ہے جس کی مثال یہ ہے کہ زراعت کی کمیٹی میں چائے بھی فراہم نہیں کی گئی ۔

چیئرمین کمیٹی شاگر بشیر اعوان نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہے جو خوش آئند ہے اور قومی خزانے کو فائدہ ہوگا ،انہوں نے بتایا کہ باہر کے ملکوں میں بھی پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاسو ں میں چائے اور کھانا فراہم نہیں کیا جاتا ۔

متعلقہ عنوان :