حکومت کے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس محصولات پانچ سو تینتالیس ارب روپے رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،حکومت کے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس محصولات پانچ سو تینتالیس ارب روپے رہے ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں چار سو اسی ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکھٹے کئے گئے تھے، وفاقی وزیر خزانہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنوں میں ٹیکس ادا نہ کرنے کی ملک دشمن ترغیب کو مسترد کردیا ہے،حکومت کے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس محصولات پانچ سو تینتالیس ارب روپے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحا ق دار نے کہا ہے کہ اقتصادیاصلاحات اور بحالی کے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں تمام اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس محصولات میں تیرہ اعشاریہ ایک دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام نے دھرنوں میں ٹیکس ادا نہ کرنے کی ملک دشمن ترغیب کو مسترد کردیا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس محصولات پانچ سو تینتالیس ارب روپے رہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں چار سو اسی ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکھٹے کئے گئے تھے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری کو بین الاقوامی اقتصادی تجزیہ کار وں اورعالمی مالیاتی اداروں سمیت غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھی تسلیم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :