شام میں بفر زون بنانے کی فرانسیسی تجویز مسترد،شامی عوام اپنے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں د ینگے، وزارت خارجہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:12

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء ) شام نے اپنی سرزمین پر بفرزون بنانے بارے فرانس کی تجویز مسترد کر دی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے شام اور ترکی کی سرحدوں کے درمیان ایک بفر زون قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اولانڈ کا کہنا تھا کہ اس طرح شمالی شام کے کْرد آبادی والے علاقے کوبانی سے کْرد باشندوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جا سکے گا۔

ترکی نے بھی، جو شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے لیے سرگرم شامی اپوزیشن جنگجووٴں کا ساتھ دے رہا ہے، اولانڈ کی شامی سرزمین پر بفر زون قائم کرنے کے مشورے کی حمایت کی ہے تااہم شامی حکومت نے فرانس کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سرزمین پر بفرزون کے قیام کو کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شامی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی عوام اپنے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

‘ اس وزارتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی کی طرف سے شام کی سرزمین پر ایک بفرزون بنانے کی کوششیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصول و مقاصد کی صریح خلاف ورزی ہے۔اْدھر سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ آج بْدھ کے روز بھی امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے کوبانی میں اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووٴں کے خلاف فضائی حملے کیے۔ برطانیہ میں قائم اس واچ ڈاگ کے مطابق آج بْدھ کو امریکا اور عرب جنگی طیاروں نے کوبانی اور ارد گرد کے علاقوں میں اسلامک اسٹیٹ کے اہداف پر کم از کم آٹھ فضائی حملے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :