ائیربس کا بھارتی کمپنی انڈیگو کیساتھ 250درمیانے رینج کے A320نیو ائیرلائنز طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:23

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)یورپین ائیرکرافٹ کمپنی ائیربس نے بھارت کی بیش قیمت آپریٹر انڈیگو کو 250درمیانے رینج کے A320نیو ائیرلائنز طیارے فروخت کرنے کے معاہدے کے مسودے پر دستخط کردئیے ہیں،اس بات کا اعلان اس نے بدھ کے روز کیا۔

(جاری ہے)

گروپ نے کہا ہے کہ اگر یہ مکمل ہوتا ہے کہ تو معاہدے کی لاگت لسٹ پرائس پر تقریباً25ارب ڈالر(20ارب یوروز) ہوگی جو کہ ائیربس کی جانب سے طیارے کی تعداد سے متعلق سب سے بڑی فروخت ہوگی۔

ایشیاء میں کئی ممالک کی طرح بھارت کی فضائی مسافر مارکیٹ میں تیزی سے توسیع ہوئی ہے،ائیرلائن کے صدر ادیتیا گھوش نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نیا آرڈر انڈیگو کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ کمپنی بھارت اور بیرون ملک قابل پہنچ فضائی ٹرانسپورٹ کی دیرپاترقی کیلئے کوشاں ہے۔