اسرائیلی فوج نے مسلمانوں کو مسجد اقصی میں ادائیگی نماز سے روک دیا،سکیورٹی فورسز نے نماز فجر سے یہودی مسجد میں داخل کر دیے ، فلاحی اداروں کی مذمت

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:19

مقبوضہ یروشلم( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء )اسرائیلی سکیورٹی فورس نے مسلمان نمازیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک کر درجنوں یہودی سیٹلرز کو مسجد میں جانے کی اجازت دے دی۔ فلسطینی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق مسجد اقصی کے مسلمان سکیورٹی گارڈ نے بتایا'' یہودیوں کو مسجد کے مغربی دروازے سے بھاری نفری کی حفاظت میں مسجد کے اندر داخل کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ''یہودیوں کی مسجد میں موجودگی کے دوران مسلمان نمازیوں کو مسجد میں داخلے سے روکے رکھا جس کی وجہ سے مسلمان نماز فجر مسجد میں ادا نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

اردن کے زیر انتظام چلنے والی مسلمانوں کی ایک فلاحی تنظیم کے سربراہ شیخ عظام الخطیب نے بتایا '' اسرائیلی حکام نے پچاس سال کی عمر سے کم کے مسلمانوں اور مسلمان عورتوں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا '' ہم ان اسرائیلی اقداامات کو مسترد کرتے ہیں، ان اسرائیلی اقدامات سے یروشلم میں اگ بھڑک سکتی ہے۔یہ صورت حال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بان کی مون سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ '' اسرائیل مقدس مقامات کے حوالے سے عشروں سے جاری دوہرے حقوق کے ماحول کو برقرا رکھنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :