ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگر ذمہ داران وکارکنان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماوٴں سے رابطہ رکھیں، جہاں جہاں انہیں ایم کیو ایم کے تعاون کی ضرورت ہو وہاں غیر مشروط طورپرانہیں تعاون فراہم کریں،الطاف حسین کی ہدایت

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی مجموعی اور اندرونی و بیرونی صورتحال کا جائزہ لیاجس میں لاء اینڈ آرڈرکامسئلہ سرفہرست شامل تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی(پاکستان) تمام سیکٹروں اورتمام یونٹوں کو ہدایت کی کہ وہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماوٴں سے رابطہ رکھیں اور جہاں جہاں انہیں ایم کیو ایم کے تعاون کی ضرورت ہو وہ انہیں غیر مشروط طورپرفراہم کریں ۔ آخر میں الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کے جلسہ کی کامیابی اور ساتھ خیریت سے ہونے کیلئے اپنی نیک خواہشات کابھی اظہار کیا ۔