پاکستان تحریک انصاف نے سرگودھا میں جلسے کیلئے سٹیڈیم کی دیوار توڑ دی ،ا سٹیڈیم کے گیٹ کو شرکاء کی آمد ورفت کیلئے32فٹ چوڑا کیا جائے گا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)ملتان جلسے میں سانحہ سے سبق حاصل کرنے والی پاکستان تحریک انصاف نے سرگودھا میں جلسے کیلئے سٹیڈیم کی دیوار توڑ دی سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ17اکتوبر کو سپورٹس سٹیڈیم میں ہوگا،اس سٹیڈیم کے گیٹ کو شرکاء کی آمد ورفت کیلئے32فٹ چوڑا کیا جائے گا اور پاکستان تحریک انصاف کی انتظامیہ نے گیٹ کو چوڑا کرنے کیلئے کرین کی مدد سے دیوار گرا دی ہے،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جلسے کے بعد سٹیڈیم کی دیوار کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اور گیٹ بھی لگائیں گے،جس کے تمام اخراجات تحریک انصاف خود دے گی،واضح رہے کہ ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے میں سٹیڈیم کے گیٹ سے نکلتے ہوئے بھگدڑ سے8افراد جاں بحق اور80سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔