کوئٹہ،صوبائی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ، پولیو مہم کے باوجود 6 نئے کیسز سامنے آگئے، کانگو وائرس نے 2 افراد کی جان لے لی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء) صوبائی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے جاری پولیو مہم کے باوجود 6 نئے کیسز سامنے آئیں جبکہ کانگو وائرس نے 2 افراد کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بدھ کے روز 2 افراد کانگو وائرس سے جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونیوالے رانا طاہر کا تعلق اخباری صنعت سے تھا جو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شخص محمد زبیر فاطمہ جناح ٹی وی سینٹوریم میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی اس سے قبل ژوب میں 2 افراد کانگو وائرس سے جاں بحق ہوئے تھے طبی ماہرین کے مطابق پولیو کے بعد کانگو وائرس بلوچستان کیلئے دوسرا بڑا چیلنج قرار دیا جارہا ہے سیکرٹری ہیلتھ ارشد بگٹی نے ”خبر رساں ادارے“ سے خصوصی بات چیت کے دوران کانگو وائرس سے ایک شخص کے جاں بحق ہہونے کی تصدیق کی جبکہ پولیو وائرس کے متعلق انہوں نے کہا کہ اب تک نئے کیسز بلوچستان میں سامنے آئے ہیں جن میں 3 کا تعلق قلعہ عبداللہ اور 3 کا تعلق کوئٹہ سے ہے ان کیسز میں رپورٹ ہونیوالے بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے موجودہ کیسز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان بچوں کے والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جس کی وجہ سے یہ بچے متاثر ہوئے ہیں ۔