سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان کی انتہائی ناقص کارکردگی ، روایتی بھارت نے 6-0سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچنے کے تما م راستے بند کردیئے ، اگلا میچ آ ج نیوزی لینڈ سے ہوگا ، آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 3-4سے شکست دیدی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 07:54

کوالالمپور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء) ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی روایتی حریف بھارت سے 6-0 کی واضح شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے آؤٹ ، آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 3-4سے ہرا دیا، پاکستان اپنا اگلا میچ آج نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔ ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شروع ہوا تو ابتداء سے ہی گرین شرٹس تھکی محسوس ہوئی جس کا بھارتی ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور تاپڑ توڑ حملے کئے پہلے ہاف کے اختتام پر بھارت کو 4-0کی واضح برتری حاصل تھی دوسرے ہاف گرین شرٹس کو پنلٹی کارنرز ملے مگر وہ گول نہ کرسکی بھارت نے دوسرے ہاف کے اختتام میں جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے مزید دو گول سکور کرکے 6-0کی واضح برتری حاصل کرکے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم کردیئے پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئی اس سے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف میچ برابر کیا تھا جبکہ پہلے میچ میں برطانیہ سے 5-0سے واضح شکست ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلے گئے ایک میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 3-4سے شکست دے دی میچ کے شروع میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلین کھلاڑیوں کو دباؤ میں رکھا ہاف ٹائم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 3-0کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں آسٹریلین ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور اوپر نیچے گول کرکے پہلے میچ 3-3سے برابر کیا پھر کھیل کے ا ختتام سے کچھ لمحہ پہلے گول کرکے فتح حاصل کرلی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ پاکستان اپنا اگلا میچ آج نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی ۔