تحریک انصاف کے ارکان اجتماعی طور پر استعفوں کی تصدیق کے لیے آنا چاھیں تو کوئی اعتراض نہیں ،سردار یاز صادق ، استعفوں کی تصدیق کسی رسٹورنٹ یا شادی کی تقریب میں نہیں کر سکتا، مجھے یہ دیکھنا ہے ان ارکان نے کسی دباو میں آکر تو استعفے تو نہیں دیے ،انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی مدت 25اکتوبر کو ختم ہو جائے گی، حکومت نے مدت میں توسیع کے لیے کو ئی رابطہ نہیں کیا ، سپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:10

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اجتماعی طور پر استعفوں کی تصدیق کے لیے آنا چاھیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن ان کے استعفوں کی تصدیق کسی رسٹورنٹ یا شادی کی تقریب میں نہیں کر سکتا مجھے یہ دیکھنا ہے ان ارکان نے کسی دباوٴ میں آکر تو استعفے تو نہیں دیے ،انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی مدت 25اکتوبر کو ختم ہو جائے گی حکومت نے مدت میں توسیع کے لیے کو ئی رابطہ نہیں کیا بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کا پہلامرحلہ مکمل ہو چکا ہے عنقریب دوسرا مرحلہ جلد شروع کریں گے تحریک انصاف کے لوگ اکٹھے آجائیں تب بھی ٹھیک ہے یا پھر کسی کی انگلی پکڑ کر آتے ہیں تو مجھے کو ئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کسی رسٹورنٹ یا شادی کی تقریب میں تو نہیں ہوسکتی اور مجھے دیکھنا ہے کہ استعفی دینے والوں نے کسی دباو پر تو نہیں دیے رضاکارانہ تو پر دیے ہیں استعفوں کی منظوری کے حوالے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا دو ہفتوں کی مہلت کی بات درست نہیں ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاھتا جس سے کسی الزام تراشی کا شبہ ہو انہوں نے کہا کہ استعفوں کی تصدیق آئین اور قانو ن کے مطابق فیصلہ کریں گے