پاک آسٹریلیا 4روزہ ٹیسٹ میچ : پاکستان اے نے 8وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بنا لئے ، کپتان اسد شفیق کی شاندارسنچری 108رنز پر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ، احمد شہزاد نے 55رنز بنائے ، نئے کھلاڑی حارث سہیل اور بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ ،40اور 43رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، آسٹریلیا کی جانب سے سنجوکوفی نے 3جبکہ پیٹر سڈل نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 07:54

شارجہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)پاکستان اے اور آ سٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جاری 4روزہ میچ کے پہلے روز پاکستان اے ٹیم 308رنز بنا لئے اور اس کے8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، کپتان اسد شفیق کی شاندار سنچری 108رنز پر کریز پر موجود،سنجوکوفی نے 3جبکہ پیٹر سڈل نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان اے ٹیم کے کپتان اسد شفیق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شان مسعود 6رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے ، گرین شرٹس کی دوسری وکٹ اسرار اللہ کی گری جو 11کے مجموعی سکور پر صرف 5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں احمد شہزاد اور بابر اعظم کے درمیان بہترین پارٹنر شپ ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا مجموعی سکور 98رنز تک پہنچا دیا ،احمد شہزاد 55رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پاکستان کی چوتھی وکٹ 123رنز پر گری جب بابر اعظم 40رنز بنا کر فلکنر کی بال پر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد حارث سہیل اور کپتان اسد شفیق نے اننگز کو آگے لے کر چلے او ر ٹیم کا سکور 223پر پہنچا دیا پاکستان کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جو 43رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پاکستان کی چھٹی وکٹ 268رنز پر عدنان اکمل کی گری جنہوں نے 25رنز بنائے رضا حسن 5اور محمد طلحہ 2رنز بنا سکے دن کے اختتام پر کپتان اسد شفیق 108اور احسان عادل بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود تھے آسٹریلیا کی جانب سے سنجوکوفی نے 3جبکہ پیٹر سڈل نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا دیگر باؤلرز میں مچل جانسن ، ہلفنہاس اور سمتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :