فرانس، خورد برد کے الزام میں ملوث سابق روسی وزیر خزانہ کی ملک بدری کا حکم

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:49

لیون (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء)فرانس کی ایک اپیل عدالت نے کئی بلین روبیل کی خورد برد کے الزام میں ملوث سابق وزیرخزانہ کو روس ملک بدر کرنے کی حمایت میں رولنگ دی ہے۔لیون کی عدالت نے کہاکہ الیکسی کوزنٹسوف کو اس شرط پر روس واپس بھیجا جانا چاہیے کہ اس پر تشدد نہیں کیا جائے گا اور فرانسیسی حکام اس کا دورہ کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

کوزنٹسوف کو 2013ء کے موسم گرما میں سینٹ ٹوپز کے قریب سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے پانچ مختلف ناموں والے پاسپورٹس برآمد ہوئے تھے ، اس پر روسی حکام کی طرف سے اس وقت 14بلین روبیل (4لاکھ ملین یورو) سے زائد کی خورد برد کرنے کا الزام ہے جب وہ 2005ء اور2008ء کے درمیان ماسکو ریجن کا وزیرخزانہ تھا۔

یہ رقم مبینہ طور پر فرانس سمیت سمندر پار پراپرٹی میں خرچ کی گئی۔کوزنٹسوف اس وقت روس سے فرار ہو گیا جب اس کا کاروباری ساتھی قتل کردیا گیا، اس کے بعد وہ فرانس میں دوبارہ نمودار ہوا ۔روس نے بعد ازاں اس کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی وارنٹ جاری کیا۔