عراق ‘ تین مختلف بم دھماکے ‘26 افراد ہلاک ‘96 زخمی

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:45

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) عراق میں تین تازہ کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک جبکہ 96 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے عراقی دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :