ملتان،سانحہ قاسم باغ کے مقدمہ کے اندراج کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:37

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورسینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماوٴں اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف سانحہ قاسم باغ کے مقدمے کے اندراج کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ ملتان میں دائر درخواست میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین ، رہنما اعجاز چوہدری ، نور بھابھہ اور اعجاز جنجوعہ کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام شامل کیا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ قاسم باغ تحریک انصاف کیقائدین کی غفلت کے باعث پیش آیا، تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کو ان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتان کے قاسم باغ میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران حبس اور بھگدڑ کی وجہ سے 7 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :