پولیو کے تین مزید کیسز سامنے آ گئے، تعداد 210 تک پہنچ گئی،ایک ہی دن سامنے آنے والے تینوں پولیو کسیز کا تعلق فاٹا سے ہے

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء )ایک ہی دن میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد تین ہو گئی۔ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 210 تک پہنچ گئی۔ایک ہی دن سامنے آنے والے تینوں پولیو کسیز کا تعلق فاٹا سے ہے جن میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ خیبر ایجنسی کی 18 ماہ کی بچی پولیو کا شکار ہو کر معذور ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی کا دس ماہ کا بچہ بھی پولیو وائرس کا شکار ہو گیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان میں بھی 8 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے معذور ہو گئی ہے۔

رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 210 تک پہنچ گئی ہے۔ اتنے زیادہ کیسز 1987 میں پاکستان میں سامنے آئے تھے۔ رواں سال فاٹا میں ابتک 139، کے پی کے میں 43، سندھ میں 19، پنجاب میں تین اور بلوچستان میں چھ پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :