روس آئندہ سال یورپ کی سب سے بڑی جیل کا اجراء کریگا

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:49

سینٹ پیٹرزبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء)روس اپنی انتہائی بدنام زمانہ جیلوں میں سے ایک جیل کی جگہ ، جس میں کسی دور میں انقلابی لیون ٹروٹسکی اور سوویت دور کے حکومت مخالفین کو رکھا جاتا تھا ، یورپ کی سب سے بڑی جیل کا اجراء 2015ء میں کرے گا ، یہ بات جیل حکام نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

روس کے دوسرے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے نواح میں بہت بڑے رقبے پر پھیل ہوئی نئی جیل میں چار ہزار قیدیوں کو روکنے کی گنجائش ہو گی ، یہ بات روسی جیل خانہ جات کے سربراہ گینناڈے کورائینکو نے صحافیوں کو بتائی۔

انہوں نے کہاکہ یہ روس میں انتہائی جدید اور یورپ میں سب سے بڑی جیل ہو گی ۔یورپ کی موجودہ سب سے بڑی جیل کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فرانس کی فلوری۔میروگس جیل ہے جو کہ پیرس کے نواح میں ہے اور اس میں قریباً3800قیدی رکھے ہوئے ہیں۔توقع ہے کہ روس کی نئی جیل سینٹ پیٹربرگ کی بدنام زمانہ جیل کرسٹی کی جگہ لے گا جو کہ سرخ اینٹوں سے بنی ہوئی ہے اور جس میں 120سال کی تاریخ میں روس کے انتہائی بڑے پیمانے کے قیدیوں کو رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :