18 کراچی جلسہ ایک ٹریلر ہے ،ایک تاریخ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے لکھی آج بلاول بھٹو تاریخ لکھیں گے ، قائم علی شاہ ،پیپلز پارٹی غریب اور مسکین کی پارٹی ہے،آصف علی زرداری کو لوگ اب پہچانیں ہیں جب وہ صدر نہیں رہے ،غربت اور بیروزگاری بہت ہے ،خراب حالات کے باوجود گذشتہ دور اقتدار میں 2لاکھ لوگوں کو روزگار دیا ،آئندہ بھی نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے، جلسہ عام سے خطاب

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ 18کتوبر کا کراچی جلسہ ایک ٹریلر ہے ،ایک تاریخ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے لکھی آج بلاول بھٹو تاریخ لکھیں گے ، پیپلز پارٹی غریب اور مسکین کی پارٹی ہے،آصف علی زرداری کو لوگ اب پہچانیں ہیں جب وہ صدر نہیں رہے ،غربت اور بیروزگاری بہت ہے ،خراب حالات کے باوجود گذشتہ دور اقتدار میں 2لاکھ لوگوں کو روزگار دیا ،آئندہ بھی نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مزار قائد پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ جب کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو دوستوں نے پوچھا کہ کتنے لوگ آئیں گے تب میں نے کہا تھا کہ اتنے لوگ آئیں گے کہ کوئی گن نہیں سکے گا اور کمپیوٹر بھی کام نہیں کر سکے گا آج کے جلسہ نے یہ بات ثابت کر دی ہے جلسہ گاہ کے ساتھ ساتھ مزار قائد سے ملحق راستوں پر بھی عوام کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے تھے کہ جلسہ میں مرے ہوئے لوگ آئیں گے لیکن یہ عوام اس بات کا جواب دینے کے لئے کافی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی غریب اور مسکین کی پارٹی ہے لیکن قیادت جوان ہے اور پیپلز پارٹی جوانوں کو مایوس نہیں کرے گی ان کی حوصلہ افزائی کرے گی ،بے نظیر بھٹو کو یاد آج بھی اس لئے یاد کرتے ہیں کہ جتنا روزگار انہوں نے دیا آج تک کسی نے نہیں دیا ۔

خراب حالات کے باوجود 2لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا 1لاکھ80ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی ، انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 78ارب روپے سالانہ خواتین پر خرچ کئے گئے یہ کہنا کہ خواتین ہمارے ساتھ نہیں غلط ہے اس جلسہ میں مردوں سے زیادہ خواتیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کی قربانی کو نہیں بھول سکتے ۔