اقوام متحدہ ہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے ، مسعود خان ، موجودہ تناظر میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون سے ملاقات میں اظہارخیال

اتوار 19 اکتوبر 2014 09:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے،یہ بات انہوں یواین سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی ادارہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

مسعود خان نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے موجودہ تناظر میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے پْرامن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر امن و سکون ضروری ہے۔