حکومت کا جاوید ہاشمی کو گورنر پنجاب بنانے پر غور‘ قریبی ساتھیوں سے ملاقات میں وزیراعظم کا ہاشمی کو خراج تحسین

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) وفاقی حکومت نے ”باغی“ سیاسی راہنماء مخدوم جاوید ہاشمی کو پنجاب کا نیا گورنر بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی ہے جس میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کو مناسب وقت پر چوہدری محمد سرور کی جگہ پنجاب کا نیا گورنر بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے جمہوریت کیلئے جاوید ہاشمی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا تاہم دوسری جانب جاوید ہاشمی پہلے ہی چین جاکر فالج کے مرض کا مزید علاج کروانے کا اعلان کرچکے ہیں اس صورتحال میں فوری تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ اس ضمن میں کئی حکومتی ذرائع سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر کوئی بھی ”خبر رساں ادارے“ کو دستیاب نہ ہوسکا۔