باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو سکیورٹی اہلکار شہید

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:37

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء)باجوڑ ایجنسی میں ایف سی اہل کاروں کے لئے پانی لے جانے والاٹینکر سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکراگیا۔دھماکے میں دو اہل کار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ تحصیل سلارزئی کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقہ ملاسید میں ایف سی کیلئے پانی لے جانیوالے ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا۔ دھماکے میں دو سیکورٹی اہل کار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :